• news

گوجرانوالہ، حافظ آباد اور قصور میں پتنگ بازی، 64 افراد گرفتار

گوجرانوالہ + حافظ آباد +قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گوجرانوالہ‘ قصور  اور حافظ آباد میں پتنگ بازی، 64 افراد کو گرفتار کر لیا  گیا۔ گوجرانوالہ پولیس نے گزشتہ روز اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کرتے نعمان‘ اکرم وغیرہ 15افراد کوحراست میں لے لیا جنہیں سپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیاگیا ہے۔ حافظ آباد شہر میں سٹی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4 پتنگ فروش دکانداروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں، ڈور برآمد کر لی۔ ایس ایچ او سٹی خرم بٹ گل کو مخبری ہوئی شہر کے مختلف مقامات پر پتنگیں فروخت کی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار پتنگ فروشوں مہتاب ولد ظہور، محمد یونس ، طلحہ رشید اور علی ولد ظہیر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری تعداد میں ڈوریں اور پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔علاوہ ازیں  ڈی پی او قصور نے بتایا کہ پولیس  نے گذشتہ روز پتنگ بازی  کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 45 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے 41 مقدمات درج کر لئے ہیں۔ لاکھوں کی  گڈی  ڈور بشمول اڑھائی  ہزار پتنگیں 116 چرخیاں  اور کیمیکل  گوٹس  اور ڈیک وغیرہ   قبضہ پولیس  میں لے لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن