پرویز الٰہی کو عوامی مفاد کے ہر منصوبے پر تکلیف کیوں ہوتی ہے‘ میٹرو بس کی افادیت کا ہر شہری معترف ہے: رانا ارشد
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے پرویز الٰہی کو عوامی مفاد کے ہر منصوبے پر تکلیف کیوں ہوتی ہے۔ عوامی سہولت کے منصوبے میٹرو بس کی افادیت کا ہر ایک شہری معترف ہے۔ انہوں نے کہا گجومتہ سے شاہدرہ تک روزانہ لاکھوں شہری میٹرو بس پر سفر کرتے ہیں۔ میٹرو بس سروس سے لاہور میں نئی اور پروقار سفری روایات نے جنم لیا ہے اور عوام کو انتہائی ارزاں نرخوں پر بہترین سفر کی لگژری سہولت حاصل ہوئی ہے جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ق لیگ کے لیڈروں کو اقتدار ملنے کے باوجود لاہور کے عوام کی سہولت کیلئے کچھ کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔