ذیابیطس بڑھتا ہوا چیلنج‘ قابو پانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ذیابیطس پوری دُنیا اور پاکستان کیلئے بڑھتا ہوا چیلنج ہے جس کی بڑی وجہ غیرمعیاری خوراک اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ حکومت پاکستان نے ذیابیطس سمیت دیگر امراض پر قابو پانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے شراکت داروں کیساتھ ملکر جامع منصوبہ بندی اپنائی ہے۔ وزیر صحت گذشتہ روز اسلام آباد میںذیابیطس لیڈر شپ سیمینار سے افتتاحی خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن اور انٹرنیشنل ذیابیطیس فیڈریشن کے صدر مائیکل ہرسٹ سمیت ذیابیطس کے ماہرین اور فارماسیوٹیکل کمپنیز کے حکام بھی موجود تھے۔