آسام: راہول گاندھی کا بوسہ لینے والی خاتون کو شوہر نے زندہ جلا ڈالا
نئی دہلی( نوائے وقت نیوز) آسام میں راہول گاندھی کا بوسہ لینے والی خاتون کوزندہ جلا ڈالا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا بوسہ لینے والی خاتون کو اس کے شوہر نے غصے میں آکر زندہ جلا ڈالا۔ واقعے کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ 26فروری کو ریلی کے دوران خاتون نے راہول گاندھی کا بوسہ لیا تھا۔ خاتون کو جلانے کے بعد شوہر نے خود کو بھی آگ لگالی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوہر کا بھی 40فیصد جسم جل چکا ہے۔