• news

خوشحالی کیلئے قوموں کے درمیان عدم مساوات ختم کرنے کی ضرورت ہے: مسعود خان

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے دنیا بھر میں غربت کے خاتمے اور خوشحالی کیلئے قوموں کے درمیان عدم مساوات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 2015ء کے بعد دنیا کو غربت کے خاتمے سے نجات دلانے کی کوششیں جاری رکھنے کے ایجنڈے پر میکسیکو میں منعقد ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہمیں صرف اخلاقی نعروں کے ذریعے عدم مساوات کے مسئلے کو حل نہیں کرنا بلکہ اس کیلئے روزگار، فوڈ سکیورٹی، رہائش اور تعلیم کی فراہمی، صحت، پانی، نکاسی آب اور انرجی سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے ٹھوس اور درست سمت اقدامات اٹھانے ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن