• news

بھارت کی جیت :عمران کی پیش گوئی غلط نکلی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ میں بھارت کی جیت کی پیش گوئی  غلط نکلی۔ اتوار کے روز  لاہور میں عمران خان نے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا  پاکستان کی کامیابی 30فیصد اور بھارت کی کامیابی کا 70 فیصد امکان ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر عمران خان کی  پیش گوئی کو غلط ثابت کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن