افغانستان اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے کیلئے اقدمات کرے: پاکستان
اسلام آباد (مقبول ملک/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اسلام آباد کیخلاف استعمال نہ ہونے دے اور ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث فرار ہونیوالے تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کو پاکستان کے حوالے کرے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ارکان افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان کی محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں اور وہاں سے پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے اور ہمارے حوالے کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان منتظر ہے کہ افغانستان ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے جواب دے جبکہ افغان حکومت نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے۔ پاکستان کے افغان حکام کو کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کیلئے اقدامات کرے۔