• news

جنگ بندی کے باوجود مذاکرات کو امریکہ، بھارت کی سازش سے خطرہ ہے: اسلم بیگ

لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے  جنگ بندی کے باوجود مذاکرات کو امر یکہ اور بھارت کی سازش سے خطرہ ہے۔ حکومت اور طالبان دونوں کو ہوشیار رہنا ہوگا‘ وزیرستان میں فوجی آپریشن سے بھارت اور امریکہ کی خواہش پوری ہوگی‘ طالبان مذاکرات مخالف عناصر فوج کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران مرزا سلم بیگ نے کہا  بھارت اور بالخصوص امریکہ کی خواہش ہے تحریک طالبان پاکستان کیساتھ حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہوں‘ پہلے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ کرکے ان مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن