• news

طاہر القادری آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل ہوگئے: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔ ترجمان قاضی فیض الاسلام نے تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اپریل کے بعد پاکستان آکر نظام کی تبدیلی تحریک کی قیادت کرینگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق علامہ طاہر القادری جنہیں کچھ روز قبل آنکھوںکا عارضہ لاحق ہوگیا جس کے بعد وہ کینیڈا کے ہسپتال میں داخل ہوئے اور گزشتہ روز کامیاب سرجری کے بعد اپنی رہائشگاہ پر منتقل ہوگئے جس کے بعد اب علامہ طاہر القادری تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے جب ترجمان قاضی فیض السلام سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن نے کارکنان، وابستگان نے شیخ الاسلام کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور قوم کی دعائوں کے نتیجے میں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن