حکومتی رویہ سے خوش نہیں اسکے باوجود طالبان کی جنگ بندی کی حمایت کرتے رہیں گے: عمرخراسانی
مہمند ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خالد خراسانی نے کہا ہے کہ طالبان نے خیرسگالی امن اور علمائے کرام کی خاطر ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ ہم تحریک طالبان کا باقاعدہ حصہ ہیں، بعض تجزیہ نگار ہم میں اختلافات اور ہمیں الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تحریک طالبان مہمند ایجنسی بھی جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہم حکومتی رویئے سے خوش اور مطمئن نہیں اسکے باوجود ہم اپنے مرکز کی اطاعت میں جنگ بندی کی حمایت کرتے رہیں گے۔