فاروق آباد: سکول ٹیچر کے طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، کارروائی کا مطالبہ
فاروق آباد ( نامہ نگار) طلبا پر تشدد! سکول ٹیچرکی ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔ گورنمنٹ پراجیکٹ ہائی سکول کینال کالونی فاروق آباد کے ایس ایس ٹی ٹیچر اسلم بلا زیر تعلیم طلباء کومبینہ طور مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا ایک طالب علم نے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو ریکارڈ نگ کر کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ کا حکام اور مقامی میڈیا کو دے دی۔ ویڈیومیں دکھایا گیا ہے ٹیچرنے کمسن بچوں کو دیر تک مرغابناکر تشد دکر رہا ہے۔ موقف معلوم کرنے پر مذکورہ ٹیچر نے کہا کہ میں خود بہت بڑا بدمعاش ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور تمام الزامات کی تردید کی۔ بچوں کے والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد پسند ٹیچرکا تبادلہ کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔