ننکانہ صاحب: 2 خواتین سمیت 5 بھارتی ہندو غیر قانونی طور پر گوردوارہ میں داخل ہوتے پکڑے گئے
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) دو خواتین سمیت پانچ بھارتی ہندو غیر قانونی طور پر گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔ پولیس نے ونیت گپتا، مسز نیلم گپتا، نریندر کمار، ہری اوم اور اسکی اہلیہ وجے لکشمی کو حراست میں لے کر لاہور بھیج دیا۔ مذکورہ افراد کے پاس شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں تھے۔