پاکستانی اور آسٹریلین بحریہ کی کارروائی، اومان کے قریب کشتی سے 2 ٹن منشیات برآمد
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا اور پاکستان کی بحریہ نے اومان کے قریب سمندر میں کارروائی کے دوران 2 ٹن منشیات برآمد کرلی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں آسٹریلیا کی بحریہ کے جہاز ہمس میلبورن اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے حصہ لیا۔ دونوں ممالک کی بحریہ نے اومان کے قریب مارشل جزائر کے سمندر میں ایک جدید بادبانی کشتی کو انٹرسیپٹ کیا اور اسکے ذریعے تقریباً 2 منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جس کی مالیت 102 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔