حافظ آباد: پیسے نہ ملنے پر نشئی نوجوان نے آرے سے گردن کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) تھانہ پنڈی بھٹیاں کی حدود میں واقع چک نمبر1 میں 30سالہ نوجوان نے لکڑیاں چیرنے والے آرے سے اپنی گردن کٹوانے کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 30سالہ سرفراز احمد جو مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا اُس نے اپنے والدین سے نشہ کے لئے پیسے مانگے جب انہوں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو سرفراز احمد نے لکڑیاں چیرنے والے الیکٹرانک آرے کو چلا کر اپنی گردن اس سے اُڑا لی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔