• news

دہشت گردی، توانائی بحران عروج پر، مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل بنا دیا: پرویز الٰہی

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، آل پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ ہولڈر اور سیاسی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران سینیٹر کامل علی آغا، میاں منیر اور ناصر رمضان گجر بھی موجود تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے متعدد سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات، سابق ٹکٹ ہولڈر اور عہدیداروں کی پارٹی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے کارکنوں کو کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسلم لیگ ن نے غریب آدمی سے دن کا چین اور رات کا سکون چھین لیگ ہے، ق لیگ میں شمولیت کرنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ملک ریاست علی، اطہر رشید، اکبر علی، عمر جمیل، نصیر جٹ، ندیم عباس، میاں بلال، حافظ زبیر، محبوب علی، شفیق گل، یعقوب بھٹی، فیاض فاطمی، نور گورائیہ، محمد رفیق، صائمہ خان، طاہرہ چوہان، یعقوب بھٹی، ناصر بھٹی، ایم کیو ایم کے رہنما مجاہد گل، غلام سرور، غلام علی، ملک نذر محمد، محمد طارق، محمد عمران، محمد شاہ زیب، عمران بخاری، صابر گجر، محمد نواز، مہر شرافت، بشیر گجر، ریاض گجر، عبد القدیر وڑائچ، عبد الغفار وڑائچ، امجد گجر، ریحان کیانی، زاہد کھچی، رانا اعجاز، عبدالغفور علوی، ناصر علی اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث مسلم لیگ ن کی عوام میں مقبولیت میں دن بدن کمی جبکہ ق لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور دیگر جماعتوں کے کارکن ق لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ق لیگ کے ضلعی صدر رانا عظیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ق لیگ لیبر ونگ سٹی فیصل آباد کے صدر نذر محمد خان، جنرل سیکرٹری ملک بشیر نے لاہور میں ہونے والے لیبر کنونشن میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدور، کسان کو جو سہولیات فراہم کی گئیں ان کے سب معترف ہیں۔ موجودہ حکومت ان سہولیات کے عشر عشیر بھی نہیں دے رہی۔ آج مہنگائی، انرجی بحران اور دہشت گردی عروج پر ہے۔ غریبوں کا دم بھرنے والی حکومت نے غریبوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ (ق) لیگ ہر حال میں غریب طبقات کے حقوق و مفادات کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔ حکومت مزدوروں کی جائز مشکلات حل کر کے سرخرو ہو سکتی ہے اب محنت کشوں کے کندھوں کو استعمال کرنا ناممکن ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن