سرکاری اداروں کی غیر معینہ مدت تک مالی معاونت نہیں کی جا سکتی : وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی غیر معینہ مدت تک مالی معاونت نہیں کی جا سکتی۔ بدانتظامی اور ناقص کارکردگی سے پی آئی اے کے نظم و نسق کو نقصان پہنچا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پی آئی اے کی تنظیم نو کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بدانتظامی اور ناقص کارکردگی سے ادارے کے نظم و نسق کو نقصان پہنچا ہے۔ نجی اور سرکاری شراکت داری کے ذریعے اداروں کو بہتر بنایا جائے گا۔