محمد مرسی کا بیٹا حشیش سے بھرے سگریٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار
قاہرہ (اے پی پی) مصر کی پولیس نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے صاحبزادے عبداللہ کو حشیش سے بھرے سگریٹ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا جبکہ سابق صدر کے اہل خانہ نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات رکھنے کا الزام انہیں بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر کے صاحبزادے کی گرفتاری شمالی قاہرہ میں القلیوبیہ پولیس کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اپنے معمول کے گشت میں مصروف تھی کہ ایک مصروف شاہرہ پر انہیں ایک مشکوک کار کھڑی دکھائی دی۔ پولیس اہلکار کار کے قریب پہنچے تو اس میں دو نوجوان سوار تھے۔ پولیس کے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ایک سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کا فرزند عبداللہ اور دوسرا ایک مواصلاتی کمپنی کا ملازم محمد عماد ہے۔