• news

ملتان میں سوائن فلو کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، تعداد 5 ہو گئی

ملتان (نوائے وقت نیوز)  ملتان میں سوائن  فلو کا ایک اور مریض  سامنے آ گیا ہے جس  کے بعد ملتان میں  اس مرض میں مبتلا افراد  کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت  کے ذرائع نے بتایا  کہ ملتان کے نشتر ہسپتال  میں سوائن فلو  کے مریضوں  کے لئے وارڈ نمبر 27 کو آئسولیشن  وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔  خانیوال  سے لائے گئے مریض  محمودالحسن  میں  سوائن فلو  کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن