• news

امریکی معیشت زوال کا شکار، فوج کی موجودہ تعداد برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا: وال سٹریٹ جرنل

واشنگٹن(اے پی اے)امریکہ کی جانب سے اپنی دفاعی افواج میں تخفیف کرنے کے اعلان پر ’وال سٹریٹ جرنل‘ کہتا ہے کہ امریکی معیشت زوال کا شکار ہے اسی وجہ سے عراق اور افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد امریکی بجٹ میں کٹوتیوں کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد بر قرار رکھنا ناممکن ہو گیا۔ محکمہ دفاع کے چیفس آف سٹاف نے فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ البتہ، کانگریس کی طرف سے اس کی کْچھ مخالفت متوقع ہے۔ لیکن حقیقت  میں یہ 2011 کے بجٹ  پر کنٹرول کرنے کے ایکٹ کا ایک حصّہ ہے، جس کی صدر بارک اوباما حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے عراق اور افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔ اخبار کہتا ہے کہ ایک طرف امریکہ اپنی دفاعی افواج کی تعداد میں کمی کر رہا ہے، تو دوسری طرف چین اور جاپان دونوں نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اْدھر رْوس نے بھی اقوم متحدہ کو مطلّع کر دیا ہے کہ اس کا بھی فوج پر اخراجات بڑھانے کا ارادہ ہے، تاکہ وہ آرکٹک میں اپنے حقوق کا تحفط کر سکے۔ اگلے پانچ سال میں امریکہ میں دس فوجی اڈّے یکسر ختم کئے جا رہے ہیں اور فوج کی نفری میں اسّی ہزار کی تخفیف کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن