• news

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد (کاشف رفیق/ وقت نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 27 فروری کو سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا کہ میں عمرے اور غیرملکی کانفرنسز میں شرکت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں لہٰذا ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن