شاہدرہ ‘ مناواں اور چوہنگ میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا
لاہور (نامہ نگار)مناواں کے علاقہ میں40سالہ شخص کو قتل کر دیاگیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مناواں کے رہائشی نذیر احمد کے بھائی40سالہ منیر احمد کوہفتے کی رات محمد اقبال نے فون کرکے اپنے ڈیرے پر بلایا۔رات گئے تک واپس نہ آنے پرگھر والے نذیر احمد کے موبائل پر فون کرتے رہے لیکن اس کا فون بند تھا ۔گزشتہ روز اتوار کی صبح دس بجے محمد اقبال نے نذیر احمد کا فون سنا اور اس کے بھائی منیر احمد کو بتایا کہ نذیر احمد مردہ حالت میں پڑا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیرے کے مالک فرمائش علی نے سوا دس بجے صبح اطلاع دی کہ ایک شخص مردہ حالت میں پڑا ہوا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نذیر احمد کے بھائی منیر احمد نے بتایا کہ فرمائش علی اور محمد اقبال نے میرے بھائی کو فون کر کے اپنے ڈیرے پر بلایا اور میر ے بھائی کا ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا مجھے شک ہے کہ میرے بھائی کو انہوں نے ہی قتل کیا ہے۔چوہنگ کے علاقہ میں نہر سے 40سالہ نامعلوم خاتون کی ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور چوہنگ کے علاقہ میں گرین فورٹ سکیم ٹوکے سامنے نہر میں خاتون کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس و ریسکیو ٹیموں کو اطلاع کی۔امداری ٹیموں نے موقع پر نامعلوم خاتون کی لاش باہر نکال لی ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔شاہدرہ ٹاون کے علاقہ نیو قیصر ٹاون کا رہائشی 22سالہ عثمان مقامی جوس فیکٹری میں ملازم تھا کمرے میں سویاہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے عثمان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔