عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: بلال یاسین
لاہور(خبر نگار+ نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے گذشتہ روز اتوار بازاروں شادمان اورگلشن راوی کا دورہ کیا اخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سستے داموں اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے نظام پر کڑی نظر رکھیں اور مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال رکھاجائے ۔اشیاء روزہ مرہ استعمال کی وافر اور سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے تعین اور چیکنگ کے نظام کو عملی جامع پہنا دیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو خوردونوش کی اشیا ء مقررہ نرخوں پر دستیاب ہورہی ہے۔صوبائی وزیر نے اتوار بازارگلشن راوی میں تعینات سکیورٹی آفیسرعلیم سلہری کو ہدایت کی کہ خواتین کے لئے بازار میں داخلی راستوں پرعلیحدہ سے چیکنگ کائونٹر بنائے جائیں۔