• news

سماجی ترقی کی راہ میں بڑھتی آبادی رکاوٹ ہے: مجتبیٰ شجاع

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اقتصادی و سماجی ترقی کی راہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جبکہ غربت و لا علمی آبادی کو کنٹرول کرنے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے-انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے ضروری ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس کے لئے ڈاکٹرز و کمیونٹی لیڈر لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے محکمانہ کوششوں کا ہاتھ بٹائیں۔ڈاکٹرز‘ کمیونٹی لیڈرز اور پیرامیڈکس کے وفود سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اگر اسی تناسب سے آبادی بڑھتی رہی تو 2050ء تک دنیا کی آبادی 12 بلین جبکہ پاکستان کی آبادی 2024ء تک دوگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے ملکی وسائل پر بھی اثر پڑتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن