• news

نادرا ملازمین کی جبراً بیدخلی قبول نہیں کرینگے: ایمپلائز یونین

لاہور(خصوصی نامہ نگار) نادرا ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس  یونین آف میں منعقد ہواجلاس میں اخبارات کی ان  خبروں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا  جس میں نادرا سے کثیر تعداد میں ملازمین کو بلاوجہ نکالا جا رہا ہے ان کا یونین بھر پور طریقے سے ساتھ دے گی۔ متفقہ  قرار میں کہا گیا کہ اگر نادرا آفس لاہور نے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا اور اپنا رویہ نہ بدلا تو چہیتے افسران کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن