• news

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق نہیں‘2006 ءکے امن معاہدے پر قائم ہیں: طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان

اسلام آباد/ میران شاہ (اے این این) شمالی وزیر ستان کی طالبان شوری نے واضح کیا ہے کہ ان کا کالعدم تحریک طالبان سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے ساتھ 2006 کے امن معاہدے پر قائم ہیں،طالبان سے مذاکرات کی ناکامی پرشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن بلا جواز ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کے دوران ترجمان طالبان شوری شمالی وزیرستان احمد اللہ احمدی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں ناکامی پر شمالی وزیرستان میں آپریشن ہواتویہ سمجھ سے بالاترہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حافظ گل بہادرکی سربراہی میں حکومت کے ساتھ 2006 میں امن معاہدہ کرچکے ہیں اوراس امن معاہدہ پر اب تک برقرارہیں،کسی بھی فریق نے معاہدہ توڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام،ہم پر اس کا کوئی اثرنہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن