چودھری نثار نے کچہری کا دورہ کیا آئی جی اسلام آباد کی سرزنش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف 8میں کچہری کا دورہ کیا۔ پولیس حکام نے انہیں سانحہ کچہری پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق ایڈیشنل سیشن جج کے کمرے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کی سرزنش کی۔ وزیر داخلہ نے عدالت کے باہر کالعدم تنظیم کے اشتہارات پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے آئی جی سے استفسار کیا کہ دہشت گرد عدالت تک کیسے پہنچے؟۔