• news

2 سی ڈیز اور دیگر شواہد دیدئیے‘ سپیکر نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا: جمشید دستی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مبینہ ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جمشید دستی کا کہنا ہے سپیکر نے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس معاملے کو اٹھانے کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا تحقیقات میں سامنے آ جائے گا کہ کون کون ملوث ہے۔ پکڑے جانے والوں کو کس نے چھڑایا؟۔ ایک وفاقی وزیر اور سابق خاتون ایم این پر الزامات کے حوالے سے جمشید دستی نے کہا وہ صرف ان کے رشتے کی وضاحت چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں کافی لوگ دوسرے کے نام پر الاٹ کمروں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ثبوت پیش کر کے میں نے تنقید کرنے والوں کو چپ کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا سپیکر کو 9 سی ڈیز اور کچھ دیگر شواہد دیئے ہیں۔ سپیکر نے ثبوتوں کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے میرا کام برائی کی نشاندہی کرنا ہے۔ سرکاری رہائش ایک خاتون کے زیر استعمال ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ خواجہ آصف اور کشمالہ طارق سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔ تحقیقات میں سامنے آ جائے گا کون کون ملوث ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں کافی لوگ غیر الاٹ شدہ کمروں میں رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن