چین کا توانائی کا مسئلہ حل کرنیکا عندیہ
مکرمی! ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملک میں امن و امان کی بحالی اور قومِی سلامتی کو مستحکم کرِنا نہایت اہم ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ملک میں اعتماد بحال ہوتا ہے۔ اور معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت نے لاتعداد چیلنجز کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سعی کی ہے۔ اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جا سکتا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئندہ پانچ برسوں میں تقریباً 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے جو مختلف منصوبوں پر ہو گی۔ چین 35 ارب ڈلر کی سرمایہ کاری بجلی کے شعبے میں کریگا جس میں شمسی توانائی‘ ہوا و پانی سے بجلی کے پیداواری منصوبے شامل ہیں اِسکے علاوہ لاہور کراچی موٹروے‘ گڈانی پاور پراجیکٹ بھی چین کی مدد سے پورے ہونگے۔ اس خطیر سرمایہ کاری کی بدولت ملکی معیشت میں نہ صرف استحکام آئیگا بلکہ ہم امداد کی کشکول توڑنے کے بھی قابل ہو جائیں گے۔ (عظمیٰ انتظار)