نوشہرہ: خاتون ٹیچر کا تیسری جماعت کی طالبہ پر وحشیانہ تشدد‘ ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی‘ زبان سے معذور
نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پبلک سکول کی خاتون ٹیچر نے ٹیسٹ کے دوران سوال معلوم کرنے پر تیسری جماعت کی طالبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے باعث 8سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور زبان سے معذور ہوگئی۔ لاتوں اور لاٹھی کی تشدد سے سر پر بھی گہرے زخم آئے۔ ہسپتال حکام نے بچی کو مزید علاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرانے کا مشورہ دیدیا جبکہ سکول پرنسپل اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ مردان بورڈ اور محکمہ تعلیم نوشہرہ کے حکام نے بھی واقعہ پر چشم پوشی کی۔ سول سوسائٹی نے دو دن میں مذکورہ سکول بند کرنے اور سکول ٹیچر صباء کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔