وزیراعظم مذاکرات کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں: سردار محمد یوسف
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت اس پہلو پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے کہ وہ کون سی تیسری قوت ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف بھی مذاکرات کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں، حالانکہ اسلام آباد کچہری خود کش دھماکوں کا تحریک طالبان نے انکار کردیا ہے۔ طالبان نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت اور طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں سیز فائر کر چکے ہیں۔ حکومت مثبت اور منفی پہلوئوں کا جائزہ لے رہی ہے طالبان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ سیز فائر کے بعد کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں سے اس کاکوئی تعلق نہیں تحقیقاتی ایجنسیاں تحقیق کررہی ہیں۔ پس پردہ محرکات کیا ہیں جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔