• news

یوتھ لون پروگرام ‘پہلے بیلٹ میں کامیاب درخواست دہندگان کے نام اپ لوڈ کردیئے: مریم نواز

لاہور؍کراچی(اے پی اے ) مسلم لیگ ن کی رہنما پرائم منسٹر یوتھ لون کی چیئرپرسن مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوتھ لون پروگرام کے پہلے بیلٹ میں کامیاب درخواست دہندہ کے نام ویب سائٹ http://pmo.gov.pk/first_ballot.pdfپر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں کوئی بھی میرٹ لسٹ کو دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ہر درخواست کی نگرانی کر رہی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ کسی درخواست دہندہ سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ 80فیصد درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ اس حوالے سے ایک اخبار کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ٹوئٹ پر کہا ہے کہ شاباش مریم نواز، ہم ہر درخواست کی پیروی کرینگے۔ پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام میں ایسی شکایات ملیں ہیں کہ کئی درخواستیں بغیر کسی وجہ کے مسترد کر دی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن