اعلیٰ تعلیم یافتہ یولیا ایلیپووا 2014ء کی مس روس منتخب‘ برطانیہ میں مس ورلڈ مقابلے میں روس کی نمائندگی کریں گی
ماسکو (این این آئی) 23 سالہ اعلیٰ تعلیم یافتہ یولیا ایلیپووا 2014ء کیلئے مس روس منتخب ہو گئیں۔2014 کی نئی حسینہ کے انتخاب کیلئے مقابلہ ماسکو میں منعقد ہوا، سالہ اعلیٰ تعلیم یافتہ یولیا ایلیپووا پچاس حسیناؤں کو شکست دینے کے بعد 2014ء کے لیے مِس روس منتخب ہوئیں۔ اب وہ اس سال برطانیہ میں منعقد ہونے والے مس ورلڈمقابلے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ مِس روس کے انتخاب کے لیے حتمی مقابلے میں پچاس حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔ اس میں ماسکو سے تعلق رکھنے والی اناستیشیا ریشیتووا دوسرے اور روستووسکیا سے تعلق رکھنے والی اناستیا کوستنکو تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔