صادق آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) صادق آبادکے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا تاہم جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے فوری بعد ہوا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ ریلوے ٹریک سے برآمد ایک اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ٹریک پر دھماکے کے باعث کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کو روک لیا گیا۔