• news

جمشید دستی کے الزامات، پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی سخت ‘عملہ صفائی کے ذریعے جاسوسی رپورٹ حاصل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی)آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے الزامات کے بعد  پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی  سخت کر دی گئی اور عملہ صفائی کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کے کمروںکی جاسوسی کی رپورٹ حاصل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے خفیہ ایجنسیاں پارلیمنٹ میں صفائی کرنے والے عملے کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کے کمروں کی یومیہ بنیادوں پر رپورٹ لے رہی ہیں اور اراکین کے کمروں میں سرگرمیوں پر بھی مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن