تھرپارکر: غذائی قلت سے ایک ماہ میں 32 بچے جاں بحق
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکر کے علاقے سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے ایک ماہ کے دوران 32 بچے فوت ہوئے۔ ڈاکٹر سول ہسپتال مٹھی عبدالجلیل نے بتایا کہ بچوں کی اموات غذا کی کمی سے ہوئی۔ فوت ہونے والوں میں نومولود اور دو سال کی عمروں کے بچے شامل ہیں۔ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ تشویشناک ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔