• news

اسلام آباد واقعہ کو لال مسجد سے جوڑنا قیاس آرائی ہے عبدالعزیز تحقیقات کیلئے پیش ہونے کو تیار ہیں: ہارون غازی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ثناء نیوز) لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کا واقعہ انتہا درجے کا ظلم ہے۔ ہمیں اس سانحے پر افسوس ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری واقعہ کو لال مسجد سے منسوب کرنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، شہداء فائونڈیشن کے بیان پر بعض افراد نے رابطہ کیا تھا بتا دیا تھا کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ دریں اثناء سعودی عرب سے جاری بیان میں شہدا لال مسجد فائونڈیشن کے سربراہ ہارون الرشید نے ایف ایٹ کچہری میں ہونے والی دہشت گردی کو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس سے جوڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کی فوری طور پر شفاف تحقیقات کراکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں۔ آئی جی اسلام آباد سکندر حیات اگر کچہری کے واقعہ پر لال مسجد والوں کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو شہداء فائونڈیشن اور لال مسجد سے منسلک ہر فرد اپنے آپ کو تفتیش کیلئے پیش کرنے کو تیار ہے لیکن کچہری واقعہ کی آڑ میں اگر لال مسجد کیخلاف سازش کی گئی تو یہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ میرے والد اور میری دادی شہید کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 3 ستمبر 2013ء کو پرویزمشرف کیخلاف میرے والد شہید اور میری دادی شہید کے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا اور مقدمے کا ٹرائل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان کر رہے تھے۔ مجھے یا میرے رفقاء کو علامہ عبدالرشید غازی غازی قتل کیس کا ٹرائل کرنے والے جج سے کسی مرحلے پر بھی شکوہ نہیں ہوا۔ البتہ کئی مواقعوں پر ہمیں پولیس کی تفتیش پر تحفظات ہوئے اور ہم نے اپنے تحفظات آئی جی کو تحریراً پہنچائے۔

ای پیپر-دی نیشن