• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انکوائری کمیٹی آج کچہری حملے کی تحقیقات شروع کریگی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ ثناء نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی نے کہا ہے کہ سانحہ اسلام آباد کی تحقیقات کیلئے کمیٹی آج سے انکوائری شروع کرے گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی نے عدالت کے دیگر ججز کے ساتھ ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی انکوائری جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور رجسٹرار میراں جان کاکڑ کی نگرانی میں شروع ہو گی، عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وکلائ، پولیس اہلکاروں اور عینی شاہدین کو بلایا جائیگا اور ان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن