ملک میں قیام امن کیلئے پوری قوم کا متحد ہوناضروری ہے : اکرم خان درانی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے پوری قوم کا متحد ہوناضروری ہے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی خفیہ معلومات کو منظر عام پر نہیں آنا چاہئے، اداروں کی معلومات کو خفیہ رکھا جائے اور اداروں کو چاہئے کہ اپنے اوپر اعتماد کو بحال رکھیں اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مثبت لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔