• news

افتخار محمد چودھری کا سیاست میں آنے کی بجائے تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ منیر اے ملک سمیت نامور وکلا شامل ہونگے

لاہور (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سیاست میں آنے کی بجائے  تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چودھری سیاست میں آنے کی بجائے فی الحال تھنک ٹینک بنائیں گے جس کا مر کز لاہور ہو گا جہاں وہ ملک کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز دیں گے جس میں منیر اے ملک ایڈووکیٹ سمیت ان کے دیگر دوست شامل ہونگے۔ آصف بٹ ایڈ ووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال افتخار محمد چودھری 2سال تک سیاست نہیں کرینگے تاہم وہ مجوزہ تھنک ٹینک کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینے کے ساتھ اگر کسی معاملے میں ضروری ہوا تو وہ عدالت سے بھی رجوع کر یں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن