شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے بنوں میں کیمپ بنانیکا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے حکومت نے کیمپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کاشویل بنوں کے پاس کیمپ بنائے جائیں گے۔ حکومت نے آئی ڈی پیز کے انخلا پر 4 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی جو آئی ڈی پیز کے انخلا سے متعلق معاملات کی نگرانی کریگی۔ کمیٹی میں صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز بنوں کا دورہ کیا۔ کمشنر بنوں نے بریفنگ دی۔ کمشنر بنوں کے مطابق 3 لاکھ افراد نقل مکانی کر سکتے ہیں۔ آئی ڈی پیز کی آمد آمد آپریشن کی شدت کے مطابق کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ متاثرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ خیبر ایجنسی متاثرین کو نوشہرہ میں رہائش فراہم کی جائیگی۔