شہر میں 82 لاکھ کے ڈاکے، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کی اہلیہ سے موبائل فون چھین لیا
لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی یاسین سوہل کی بیوی سے موبائل فون چھین لیا۔ مانگا منڈی میں غیاث احمد کے گھر سے 12 لاکھ روپے، سبزہ زار میں طاہر کے گھر سے 10 لاکھ، فیکٹری ایریا میں فاروق کے گھر سے 9 لاکھ، مناواں میں ابراہیم کے گھر سے 8 لاکھ، شیرا کوٹ میں افضل کے گھر سے 7 لاکھ، نصیر آباد میں ارسلان کے گھر سے 7 لاکھ، شادمان میں رفیق کے گھر سے 6 لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں زبیر کے گھر سے 5 لاکھ، مزنگ میں جاوید کے گھر سے 4 لاکھ، ملت پارک میں ریاض کے گھر سے 3 لاکھ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ریس کورس میں کامران کی فیملی سے 5 لاکھ، اقبال ٹائون میں مہردین کی فیملی سے 3 لاکھ، گارڈن ٹائون میں فہیم کی فیملی سے 2 لاکھ روپے لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔ شاہدرہ کے علاقہ پنڈی داس روڈ پر افضال کی دودھ کی ایجنسی میں گھس کرچار لیپ ٹاپ، سات موبائل فون اور 50 ہزارو روپے، گڑھی شاہو میں عدنان سے 50 ہزار اور موبائل فون، گلبرگ میں عمران سے 30 ہزار روپے، موبائل فون، لیپ ٹاپ اورموبائل فون چھین لیا۔ راہزنی کی وارداتوں میں 12 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے ڈیفنس میں ایک گھر سے 9 لاکھ روپے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایک دکان سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ ڈیفنس سے شاہد،نصیر آباد سے زاہد، ماڈل ٹائون سے ذوالفقار کی کاریںجبکہ شاہدرہ سے اظہار، راوی روڈ سے صدیق، قلعہ گجر سنگھ سے آصف، لیاقت آباد سے ندیم، سمن آباد سے شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ مزید برآں کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق کاہنہ میں فیروز پور روڈ پر واقع باٹا شوز شاپ سے ڈاکوئوں نے پچاس ہزار روپے نقدی جوگر شوز کے جوڑے موبائل لوٹ لئے۔ کئی گاہکوں سے بھی ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔