انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیس، سپریم کورٹ کی الیکشن کمشن کو جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی دائردرخواست پر قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میںقائم تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے عدالت کو بتایا کہ جواب تیار کر لیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں پیش کردیا جائیگا اسلئے کچھ مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔