شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2نئے کیسز
شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ میرانشاہ کے ساڑھے تین سال کے بیراج اللہ اور میر علی کی 18ماہ کی بچی وکیلہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ دونوں بچوں کو پولیو ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں دی گئی۔