خیبر پی کے حکومت نے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ نافذ کرنیکی منظوری دیدی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں قانون کے تحت 5 خدمات دہی لازمی ہوں گی۔ پیدائش، اموات کے سرٹیفکیٹس یونین کونسل کا سیکرٹری 24 گھنٹے میں جاری کریگا۔ اگر پٹواری نے معلومات نہ دیں تو اس کیخلاف درخواست ڈسٹرکٹ کلکٹر کو دی جا سکے گی۔ پلاننگ افسر کیخلاف شکایت چیف میونسپل افسر کو کی جا سکے گی۔ سیکرٹری یونین کونسل کیخلاف ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔