• news

امریکہ کا 2015 ء کے لئے 390 ارب ڈالر بجٹ کا تخمینہ‘ پاکستان کے لئے 1 ارب ڈالر بھی تجویز

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے2015ء  کے بجٹ میں پاکستان کی امدادکیلئے ایک ارب ڈالر امداد  کی تجویزدیدی ہے، اس امداد  میں  سے  28   کروڑ ڈالر فو جی اور 72 کروڑ ڈالر غیر فوجی امدادکی مد میں دیئے جائیں گے  جبکہ  بجٹ میں  مجمو عی  طو ر پر  پاکستان، افغانستان اور عراق کیلئے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویزکئے  گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ  کے مطابق صدر اوباما نے 2015 کیلئے 3 کھرب 9 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ کانگریس کو بھجوادیا ہے۔ بجٹ میں پاکستان کی امداد کی مد میں ایک ارب ڈالرمانگے گئے ہیں، ایک ارب ڈالر  سے  28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کیلئے دیئے جائیں گے اور  بقایا 72 کروڑ ڈالر غیر فوجی امدادکی مدمیں دیئے جائیں گے جبکہ بجٹ میں پاکستان، افغانستان اور عراق کیلئے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویزکئے ہیں۔  امریکی  حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں  سال  بجٹ میں 0.2 فیصد کمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اوباما انتظامیہ نے 390 ارب ڈالر بجٹ کا تخمینہ منظوری کیلئے کانگریس کو بھجوا دیا ہے۔ کانگریس کی منظوری کے بعد تجویز کی گئی امداد تینوں ممالک کو مختلف مراحل میں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن