• news

پاکستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے طالبان مل بیٹھ کر معاملات حل کریں: امام کعبہ

 مکہ مکرمہ (آئی این پی) امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے پاکستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے طالبان کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا۔ امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے طالبان کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں، اسلامی ریاست میں مسلمانوں کا خون بہانا درست نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں امام کعبہ سے ملاقات کی تھی، مولانا سمیع الحق امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا خصوصی پیغام طالبان قیادت تک پہنچائیں گے، امام کعبہ نے اپنے پیغام میں بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن