آرمی چیف سے اپیل
مکرمی! میرے والد صوبیدار محمد صدیق مرحوم یونٹ 40 پنجاب رجمنٹ پی جی نمبر 154728 کو 1996ء میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے ضلع سانگھڑ میں 48 ایکڑ رقبہ آلاٹ ہوا لیکن آج تک ہمیں قبضہ نہیں ملا، معلوم ہوا ہے کہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کروائے گئے اور منظم گروہ کی سازش سے ہمارا رقبہ قبضہ گروپ کو چلا گیا۔ والد صاحب دس سال تک جہدوجہد کرتے رہے اور بالآخر 2007ء کو اللہ کو پیارے ہو گئے، ہم نے درجنوں بار جی ایچ کیو سے رابطہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی آج تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، ہمارے پاس تمام ملکیتی کاغذات موجود ہیں لیکن قبضہ گروپ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے وہ قبضہ گروپ کے تسلط سے ہمارا رقبہ واگزار کروائیں یا مجھے نارنگ منڈی کے علاقہ میں جہاں آرمی کا وسیع رقبہ موجود ہے متبادل جگہ عطا کی جائے۔ (مظہر عباس ساکن تھمبڑہ تھانہ نارنگ ضلع شیخوپورہ رابطہ نمبر 0313-6362701)