• news

مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تو وہ روپوش ہو جائینگےاستغاثہ نے درخواست پر جواب تیار کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر استغاثہ نے جواب تیار کر لیا۔ استغاثہ نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ مشرف پر سنگین الزامات ہیں، بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو وہ روپوش ہو جائیں گے۔ مشرف نے والدہ کی عیادت، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔ پرویز مشرف کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن