بیٹی کو گھر سے بھگانے کی پاداش میں کمالیہ میں چچا نے پٹرول چھڑک کر گھر جلا دیا‘ بھتیجا جاں بحق چار زخمی
کمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ کے نو احی علاقہ موضع ممبڑ میں چچا نے اس کی بیٹی کو گھر سے بھگا کر لو میرج کرنے والے بھتیجے کا پٹرول چھڑک کر گھر جلا ڈالا اور اپنے چھوٹے بھتیجے کو قتل، بھاوج سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ داخل کروا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی گائوں موضع ممبڑ کا رہائشی محمد عارف اپنی شادی چچا زاد روبینہ سے کرنا چاہتا تھا لیکن چچا کے راضی نہ ہونے پر عارف اور روبینہ نے ایک ما ہ قبل گھر سے بھاگ کر چیچہ وطنی جا کر کورٹ میرج کر لی اس دوران لڑکی کے ورثا لڑکی کی واپسی کے لئے منت سماجت کرتے رہے لیکن لڑکی کی واپسی سے انکاری پر ملزمان جہا نگیر ،حبیب اور جاوید وغیر نے رات کے آخر ی پہر چھت پھاڑ کر لڑکے کے سوئے ہو ئے اہل خانہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس پر اہل خانہ جھسلتے ہوئے کمر ہ سے باہر نکلے تو چھت پر کھڑے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں لڑکے کا 20سالہ بھائی اللہ وارث موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ 45سالہ والدہ پٹھانی، 8 سالہ بھائی طارق، 12سالہ روبینہ بشیر اور گھر آئی مہمان 10سالہ روبینہ اقبال جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔ملزمان فائر نگ کرتے ہو ئے موقعہ سے فرار ہو گئے۔ تا حال پسند کی شادی کرنے والے جوڑ ے اور ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔