• news

’’فضہ کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے‘‘ زرداری کا انکے والد کے نام تعزیتی خط

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)  سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد کچہری میں پیر کی صبح دہشت گردوں کے حملے  میں شہید ہونے والی نوجوان وکیل فضہ ملک کو زبردست خراج  عقیدت پیش کیا ہے۔ سابق صدر نے شہید فضہ ملک کے والد طارق ملک کے نام تعزیتی خط میں کہا پاکستان پیپلزپارٹی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانے کے لئے قوم کی قیادت کرے گی۔ انہوں کہا فضہ ملک کی شہادت پوری قوم کا نقصان ہے۔ یہ خط پی پی پی سینٹرل  سیکرٹریٹ کے انچارج  عامر فدا پراچہ  اور فارن لیز ان کمیٹی کی کوآرڈینیٹر  پلوشہ خان نے شہید فضہ ملک کے والد کو پہنچایا۔  

ای پیپر-دی نیشن